7 دسمبر 2013 - 20:30
ہندوستان، میگ اکیس جنگي طیاروں کا فضائیہ سے اخراج

ہندوستان نے میگ اکیس جنگي طیاروں کو فضائیہ سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میگ اکیس طیاروں کو گيارہ دسمبر کو چار میگ اکیس طیاروں کی نمائشی پرواز کے بعد فضائيہ سے خارج کردیا جائے گا۔

ابنا: میگ اکیس طیاروں کو گيارہ دسمبر کو چار میگ اکیس طیاروں کی نمائشی پرواز کے بعد فضائيہ سے خارج کردیا جائے گا۔ میگ اکیس طیارے پچاس برسوں سے ہندوستان کی فضائيہ میں شامل ہیں اور انہیں پاکستان کے ساتھ پینسٹھ اور اکہتر کی جنگوں میں استعمال کیا گيا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ ہندوستان،  فرانس سے ایک سو چھبیس رافائيل طیارے خریدنے کا معاہدے کرےگا۔......./169